عبد المجید دینپوری کے قتل میں اسلام دشمن ملوث ہیں احمد لدھیانوی

حکومت نے علما و کارکنان کی لاشوں کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا،اورنگزیب فاروقی

ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق عالم دین مفتی عبدالمجید دین پوری، مولانا صالح محمد اور حسان علی کی نماز جنازہ بنوری ٹائون مسجد کے باہر ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

اہلسنّت و الجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ علما اہلسنّت کے قاتل اسلام کے کھلے دشمن ہیں، مفتی عبد المجید دین پوری شہیدکے قتل میں ملک اور اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں۔

اہلسنّت و الجماعت علما کے قتل کی مذمت کرتی ہے، انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ کے انکشاف کے فوراً بعد فروری سے پہلے ہی ہونے والے واقعات معنی خیز ہیں، عدالت عالیہ وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر ان سے تحقیقات کرے۔




انھوں نے کہاکہ مفتی عبد المجید دین پوری سمیت دیگر اہلسنّت علما اور کارکنان کے قتل کیخلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ اور جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا، حکومتی رویہ اہلسنّت عوام کو بغاوت پرمجبور کر رہا ہے، اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں ہزاروں علما اور کارکنان کی لاشوں کے تحفوں کے سوا کچھ نہ دے سکی۔
Load Next Story