نرسنگ امتحانات کے نتائج کا اعلان 5279 امیدوار کامیاب قرار
جنرل نرسنگ میں طالبات اور فیکلٹی اسپیشلائزیشن میں طلبہ بازی لے گئے،سرکاری ونجی نرسنگ اسکول کے نتائج یکساں رہے
روبینہ کومل، صبا آرتھر۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
صوبائی محکمہ صحت کے سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2012 جنرل نرسنگ، مڈوائفری، ایل ایچ ویز، کمیونٹی مڈوائف، اسپیشلاائزڈ نرسنگ ، پیپلزمڈوائف اور ضمنی امتحانات مارچ 2012کے نتائج کا اعلان کردیا۔
امتحانات میں8 ہزار260 امیدواروں نے سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ سے رجسٹریشن کرائی اورامتحانات میں مجموعی طور پر8 ہزار 2 سوامیدواروں نے شرکت کی،صوبائی محکمہ صحت کے سندھ نرسنگ ایگزامیشن بورڈکے مطابق جنرل نرسنگ فرسٹ ایئر میں 1261 کامیاب،جنرل نرسنگ سیکنڈ ائیر امتحان میں987کامیاب،فائنل جنرل نرسنگ امتحان میں 1224 کامیاب،جبکہ نرسنگ مڈوائفری امتحان میں 471 کامیاب، کمیونٹی مڈائفری کے امتحان میں 441 کامیاب، پوسٹ بیسک اسپیشلائزیشن کارڈک نرسنگ میں 289 کامیاب، پوسٹ بیسک سی ایچ این کے امتحان میں 218کامیاب،پوسٹ بیسک انتہائی نگہداشت یونٹ کے امتحان میں 44 کامیاب،پوسٹ بیسک پیڈس امتحان میں 202کامیاب،پوسٹ بیسک نرسنگ (نفسیات) میں 142 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کراچی نے صوبے بھر میں 15امتحانی مراکزقائم کیے تھے، سندھ نرسنگ ایگزامیشن بورڈکی کنٹرولرمحبوب سلطانہ اورڈپٹی کنٹرولر ارشاد عباسی کے مطابق نرسنگ کے مختلف سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں کے35 طلبہ وطالبات نے نرسنگ کے مختلف شعبہ جات میں پوزیشن حاصل کیں، دریں اثنا سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ نے سالانہ امتحانات نتائج کے اعلان کے موقع پر اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر سریش کمار موجود تھے۔
سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کی ناظمہ امتحانات محبوب سلطانہ، ڈپٹی کنٹرولرارشاد عباسی کے مطابق جنرل نرسنگ میں طالبات اور مختلف فیکلٹی میں اسپیشلائزیشن میں طلبہ بازی لے گئے ہیں،پوزیشن حاصل کرنے والے نرسنگ اسکولز میں پبلک اورپرائیویٹ سیکٹرکاتناسب تقریباً یکساں رہا، دریں اثنا نرسنگ بورڈ کے مطابق 2009 میں 5 ہزار245 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
2010میں بھی 5 ہزار245 امیدوار کامیاب رہے،2011 میں 5 ہزار 289 امیدوار کامیاب رہے جبکہ2012 میں5 ہزار279 امیدوار کامیاب قرار پائے، ڈپٹی کنٹرولرارشاد عباسی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کی ہدایت پر نرسنگ بورڈ کے امتحانی نتائج کمپیوٹرائزڈ کیے گئے ہیں،نرسنگ کے شعبوں میں اسپیشلائزیشن کے امتحانات بھی شروع کیے گئے ہیں۔