افغانستان بم دھماکے میں 13 سالہ لڑکا ہلاک 8 افراد زخمی

اقوام متحدہ قیدیوں پر تشدد کیخلاف تحقیقات میں معاونت نہیں کررہا، افغان حکومت

اقوام متحدہ قیدیوں پر تشدد کیخلاف تحقیقات میں معاونت نہیں کررہا، افغان حکومت فوٹو فائل

افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک 13 سالہ لڑکا ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، طالبان نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہلمندکے ضلع گریشک میں افغان شہری تیتروں کی لڑائی دیکھ رہے تھے کہ ان کے نزدیک موٹر سائیکل میں نصب زور دار دھماکا سے پھٹ گیا جس میں ایک لڑکا ہلاک اور دیگر 8 افراد زخمی ہوگئے، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ آن لائن کے مطابق افغانستان نے الزام عائد کیا ہے کہ اقوام متحدہ ملک کی مختلف جیلوں میں موجود قیدیوں پر ہونے والے تشدد کے بارے میں تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا جبکہ معاون مشن کی رپورٹ بھی حقائق کیخلاف اور بے بنیاد ہے۔




صدرکرزئی کے ترجمان اجمل فیضی نے کہا کہ معاون مشن مسلسل اپنی اس رپورٹ کا دفاع کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی جیلوں میں قیدیوں پر ہونیوالے مظالم کی خبریں غلط ہیں جبکہ یہ مشن حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کررہا۔ اے ایف پی کے مطابق جرمنی کے ایوان زیریں نے جنوری 2014 تک افغانستان میں 44 سو فوجی تعینات رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
Load Next Story