پی آئی اے نے سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دیدی

نمائندہ ایکسپریس  پير 19 جون 2017
نیر حیات نے ٹیم اور کپتان سرفرازاحمد کو مبارکباد دی ہے۔ فوٹو: فائل

نیر حیات نے ٹیم اور کپتان سرفرازاحمد کو مبارکباد دی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی آئی اے نے سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی آئی اے کرکٹ ٹیم کے اہم رکن سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان ، پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الہی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پیش کر کے چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی ٹیم اور کپتان سرفرازاحمد کو مبارکباد دی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔