سندھ میڈیکل یونیورسٹی طبی شعبے میں اہم اضافہ ہے وزیر صحت

جناح اسپتال کے ڈاکٹراسپتال یا یونیورسٹی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں،ڈاکٹرصغیر

جناح اسپتال کے ڈاکٹراسپتال یا یونیورسٹی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں،ڈاکٹرصغیر

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا قیام صوبے میں میڈیکل کے شعبے میں خوش آئندہ اضافہ ہے اوراس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالب علم صوبے کے طبی شعبہ میں نمایاں کردار ادا کرسکیں گے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے دفترمیںسندھ میڈیکل یونیورسٹی سے متعلقاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سیکریٹری صحت آفتاب احمد کھتری،وائس چانسلر سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع بھی اس موقع پر موجود تھے، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں کو اس بات کا موقع دیا جائے گا کہ وہ اسپتال یا یونیورسٹی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں،انھوں نے کہا کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا بل جلد ہی صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس بارے میں پائے جانے والے ابہام کو دورکیا جاسکے۔

انھوں نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی کے جو مسائل محکمہ صحت سے متعلق ہیں ان کے حل کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ انھیں جلد از جلد حل کیا جاسکے،اجلاس میں رجسٹرار سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سمیر بھی موجود تھے۔
Load Next Story