فاتح اسکواڈ کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع
کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس کی دبئی سے کراچی آمد گزشتہ رات کو شیڈول تھی۔
محمد عامر، جنید خان، حفیظ، شعیب اور اظہر علی انگلینڈ میں ہی کچھ روز قیام کرنے کے بعد وطن لوٹیں گے۔ فوٹو :اے ایف پی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کی ٹکڑوں میں وطن واپسی شروع ہوگئی۔
ٹائٹل کے فاتح اسکواڈ میں شامل چند کھلاڑیوں نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے براستہ دبئی وطن واپسی کیلیے اڑان بھری، کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس کی دبئی سے کراچی آمد گزشتہ رات کو شیڈول تھی، بابراعظم، حسن علی، فہیم اشرف اور احمد شہزاد کو لاہور پہنچ چکے جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان کو اسلام آباد، حارث سہیل سیالکوٹ اور فائنل کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کو پشاور پہنچنا ہے۔
یاد رہے کہ محمد عامر، جنید خان، حفیظ، شعیب اور اظہر علی انگلینڈ میں ہی کچھ روز قیام کرنے کے بعد وطن لوٹیں گے جبکہ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم کا غیرملکی کوچنگ اسٹاف چھٹیاں گزارنے کیلیے اپنے اپنے وطن روانہ ہو گیا ہے اور 20 جولائی کو پاکستان آئے گا۔