بجلی قیمتوں میں 189 روپے یونٹ کمی کا امکان نیپرا آج سماعت کرے گا
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں ہوگی۔
مئی کے مہینے میں پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ تھی۔ فوٹو؛ فائل
صارفین کیلیے خوشخبری، مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میںکمی کیلیے سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔
بجلی کی قیمت میں 1روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں ہوگی۔
یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے تقسیم کار کمپنیوں کیلیے مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی تھی تاہم سی پی پی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مئی کے مہینے میں پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ صارفین سے 6 روپے 77پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے۔