عیدالفطر کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو پشاور میں ہوگا

چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کیلیے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کیلیے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

COLOMBO:
عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار 25 جون کو پشاورمیں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔


وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کیلیے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ چاند کے حوالے سے اعلان مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کرکریں گے۔
Load Next Story