پاک فوج کا معروف فٹبالرر ونالڈینو اور ان کی ٹیم کا پاکستان آمد پر خیر مقدم

پاکستان امن پسند ملک، کھیلوں سے بہت محبت رکھتا ہے، میجر جنرل آصف غفورکا ٹویٹر پیغام

پاکستان میں دیگرکھیلوں کو اجاگر کرنے کا initiative لے رہے ہیں، آصف غفور۔ فوٹو : فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور نے معروف فٹبالر اور برازیل کے سابق کھلاڑی رونالڈینو کو پاکستان آکر فٹبال کھیلنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو کھیلوں سے بہت محبت رکھتا ہے۔


ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق رونالڈینو اور ان کی ٹیم کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، رونالڈینو اور ان کی ٹیم 6 سے 8 جولائی تک پاکستان میں رہے گی۔ دورے کے دوران کھلاڑی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور وہ پاکستان میں فٹبال کو اجاگر کرنے کیلیے کراچی اور لاہور میں فٹبال میچز کھیلیں گے۔

آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف کرکٹ کے بعد پاکستان میں دیگرکھیلوں کو اجاگر کرنے کا initiative لے رہے ہیں تاہم معروف فٹبالرز کا دورہ پاکستان اس بات کا عکاس ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔
Load Next Story