ایران کو تقسیم کرنے کے امریکی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے خامنہ ای
امریکی حکام اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی ملک میں اسلامی جمہوری نظام کی تبدیلی چاہتے تھے، آیت اللہ
امریکی حکام اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی ملک میں اسلامی جمہوری نظام کی تبدیلی چاہتے تھے، آیت اللہ۔ فوٹو : فائل
ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کو تقسیم کرنے کے امریکی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکا اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا، امریکی حکام اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی ملک میں اسلامی جمہوری نظام کی تبدیلی چاہتے تھے مگر وہ ایرانی قوم کو شکست نہ دے سکے اور یہ ایرانی قوم ہی ہے جو انھیں شکست دے گی۔