ڈائریکٹراسکولز حیدرآباد کوکراچی کا اضافی چارج دیدیا گیا
ڈائریکٹراسکولز کراچی نیاز لغاری کی چھٹیاں منظورکرتے ہوئے تعطیلات پربھیج دیا گیا

کراچی کے سرکاری اسکولوں میں ''سبجیکٹ اسپیشلسٹ'' کی تدریسی اسامیوں پرمیرٹ کے برخلاف بھرتیوں کے لیے ڈائریکٹراسکولز حیدرآباد کوڈائریکٹراسکولز کراچی کااضافی چارج دے دیاگیا ہے اورڈائریکٹراسکولز کراچی کے عہدے پرکام کرنے والے افسرنیاز لغاری کی چھٹیاں منظورکرتے ہوئے انھیں تعطیلات پربھیج دیا گیاہے۔
ڈائریکٹراسکولز کراچی نیاز لغاری نے کراچی کے سرکاری اسکولوں میں سجبیکٹ اسپیشلسٹ کی اسامیوں پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کرنے سے انکارکردیا تھا،واضح رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کراچی کی جانب سے کراچی کے سرکاری اسکولوں میں ''سندھی لینگویج ٹیچرزاورعربی لینگویج ٹیچرز'' کی خالی اسامیوں پرمیرٹ کے برخلاف سفارشی اورسیاسی بنیادوںپربھرتیوں کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے اب ڈائریکٹراسکولز حیدرآباد شمس الدین دل کاانتخاب کیا گیا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم کی خواہش ہے کہ موجودہ دورحکومت کے آخری چند ماہ میں ہی سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی بھرتیوں کاسلسلہ مکمل کرلیا جائے۔