چیئرمین سینیٹ نےکرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کرلیا

چیئرمین سینیٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر مبارکباد دی

فوٹو : فائل

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کر لیا ہے۔


منگل کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کے نام لکھے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر مبارکباد دی اورکہا کہ سینیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایوان بالا کے آئندہ اجلاس میں جو10جولائی سے21 جولائی کو شیڈول ہے کے دوران مناسب تاریخ اور وقت کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کر سکتی ہے، خط میں مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم یادگار جمہوریت پر پھول چڑھانے کے علاوہ سینیٹ کا اجلاس دیکھے گی اور سینیٹ کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کرے گی، اس استقبالیہ میں اراکان پارلیمنٹ، سفرا، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
Load Next Story