کرکٹ شاہینوں کی وطن آمد شاندار استقبال
چیمپئنزٹرافی کےفاتح کرکٹرزکوقوم نےآنکھ کاتارابنالیاہےاورپاکستان کرکٹ ٹیم واقعی اس محبت و ستائش کی مستحق ہے
چیمپئنزٹرافی کےفاتح کرکٹرزکوقوم نےآنکھ کاتارابنالیاہےاورپاکستان کرکٹ ٹیم واقعی اس محبت و ستائش کی مستحق ہے ۔ فوٹو : فائل
چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی ٹیم کو روند کر ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی قومی کرکٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پوری قوم فاتح اسکواڈ میں شامل شاہینوں کا بھرپور استقبال کررہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کرکٹرز کو قوم نے آنکھ کا تارا بنالیا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم واقعی اس محبت و ستائش کی مستحق ہے کیونکہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر پاکستانی شاہینوں نے ایک عظیم تاریخ رقم کی ہے، اس پر سونے پر سہاگہ یہ جیت روایتی حریف بھارت کے مقابل حاصل کی ہے جس کے ساتھ ایک عام میچ بھی قوم کے لیے کسی ٹورنامنٹ کے فائنل سے کم نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے فائنل جیت لینا پوری قوم کے لیے شادمانی کا باعث ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں سرفراز احمد اور رومان رئیس کا شاندار استقبال کیا گیا، گورنر سندھ، صوبائی وزیر کھیل اور میئر کراچی بھی ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھے، جنھوں نے کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی، اجرک اور گلدستے پیش کیے۔ لاہور ایئرپورٹ پر حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پشاور سے کاٹلنگ میں گھر آمد تک فخر زمان بھی مداحوں میں گھرے رہے، شاداب خان، عماد وسیم اور جنید خان کی اسلام آباد میں بھرپور پذیرائی ہوئی۔ نیز پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی قوم کی آنکھ کا تارا بنا ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے، تیسرے روز بھی بھارتی میڈیا اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان سے شکست کا رونا روتا رہا، مدھیہ پردیش میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15 مسلمان نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر تیسرے دن بھی جشن منایا گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے جشن منانے والوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال لائق تعزیر ہے۔ بھارت کو اس کامیابی کو صرف ایک کھیل کے طور پر لینا چاہیے۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہی غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں، آئی سی سی نے ہر دو برس بعد ورلڈ ٹوئنٹی 20 منعقد کرنے کی خاطر اس ون ڈے ٹورنامنٹ کو ٹھکانے لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔ بلاشبہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پوری قوم چیمپئنز کی چیمپئن بننے کے بعد مبارک باد کی مستحق ہے۔ امید کی جانی چاہیے کہ جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم رہی سہی کمزوریوں پر قابو پاکر آیندہ ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔