بھارتی گلوکارہ سوریا ریکھا آیندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی

کراچی اور لاہور کے مختلف مقامات میں ہونیوالے میوزکل شوز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگی۔

کراچی اور لاہور کے مختلف مقامات میں ہونیوالے میوزکل شوز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگی۔ فوٹو : فائل

بھارتی گلوکارہ سوریا ریکھا آیندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی اور20 فروری کو کراچی میں ایک نجی محفل میں گائیکی کا مظاہرہ کرینگی۔

گلوکارہ سوریا ریکھا کہتی ہیں کہ اس دورے میں وہ کراچی اور لاہور کے مختلف مقامات میں منعقد ہونے والے میوزکل شوز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی۔ ہندوستان سے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ مجھے پاکستان کی مختلف ثقافتی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔




واضح رہے بھارتی گلوکارہ سوریا ریکھا گزشتہ ماہ بھی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ سوریا ریکھا نے مزید کہا کہ پاکستان اور ہندوستان میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا میں جب بھی پاکستان آئی ہوں تو وہاں کی عوام نے مجھے بے پناہ محبت سے نوازاہے پاکستان میں موسیقی کو سمجھنے اور اس کی قدر کرنے والے لوگ موجودہیں ۔اس وقت ملکوں کے درمیان کشیدگی ضرورہے مگر ہم دلی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
Load Next Story