کینٹ کاؤنٹی میں یاسر شاہ کی آمد جیمز ٹریڈ ویل نے رخت سفر باندھ لیا

ٹیم مینجمنٹ کو ان پر زیادہ یقین بھی نہیں رہا۔

ٹیم مینجمنٹ کو ان پر زیادہ یقین بھی نہیں رہا۔ فوٹو: فائل

انگلش کاؤنٹی کینٹ میں یاسرشاہ کی آمد سے جیمز ٹریڈ ویل کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا تاہم انھوں نے مینجمنٹ سے دوسرے کلب کے ساتھ بات چیت کی اجازت مانگ لی۔


ٹریڈ ویل نے رواں سیزن میں صرف 32.4 اوورز کرائے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کو ان پر زیادہ یقین بھی نہیں رہا، سیزن کے وسط میں کینٹ کی جانب سے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ 4 کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کیلیے کنٹریکٹ کیا گیا ہے۔ ان کی موجودگی میںٹریڈ ویل کے میدان میں اترنے کا امکان ہی باقی نہیں رہا۔ ویسے بھی ان کا کینٹ کے ساتھ کنٹریکٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے، اس لیے انھوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ انھیں دوسرے کلبز کے ساتھ اپنے مستقبل کے حوالے سے بات چیت کرنے کی اجازت دی جائے۔
Load Next Story