پی این سی اے میں ’’فلم ونگ‘‘ بنانے کا فیصلہ

حکومتی سطح پر ہونے والی یہ پیش رفت بہت خوش آیند ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، مصطفیٰ قریشی

حکومتی سطح پر ہونے والی یہ پیش رفت بہت خوش آیند ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، مصطفیٰ قریشی فوٹو: فائل

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور اسے پرموٹ کرنے کے لیے ''فلم ونگ'' بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک بورڈ آف ڈائریکٹر کا قیام عمل میں آیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں ملک کے نامور ادکار مصطفی قریشی کو فلم ونگ کا سربراہ بنایا گیا ہے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹ کے ڈائریکٹر جنرل توقیر ناصر نے اسلام آباد میں ایک خصوصی اجلاس میں بتایا کہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی پرموشن کے لیے فلم ونگ کا قیام عمل میں آیا ہے جو گزشتہ کئی سال سے جمود کا شکار ہے اسے فوری طور پر بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔


اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہونے والی یہ پیش رفت بہت خوش آیند ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، انھوں نے کہا یہ فیصلہ گو کہ تاخیر سے ہوا ہے لیکن ابھی وقت گزرا نہیں ہے ہم فلم انڈسٹری کواس کے مقام پر واپس لا سکتے ہیں۔

اس پر سب کو سنجیدگی سے محنت کرنا ہوگی اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو یقینا بہتری آسکتی ہے فلم انڈسٹری سے وابستہ جو لوگ اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں کہ حکومت اگر ساتھ دے تو ہم اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔
Load Next Story