فلپائن میں 300 داعش جنگجوؤں کا اسکول پر حملہ، کئی طالب علم یر غمال

منیلا:  فلپائن میں داعش کے300حملہ آوروں نے اسکول کے متعدد طالب علم بچوں کو یر غمال بنالیا۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن میں فوجیوں اور جنگجوؤں کے مابین لڑائی جاری ہے۔ شمالی جزیرہ منڈاناؤ کے قصبہ کوٹا باٹو کے اسکول پر داعش کے300 حملہ آوروں نے دھاوا بولا اور کئی بچوں کو یرغمال بنالیاہے۔  ان حملہ آوروں کا تعلق داعش کے مبینہ گروپ بنگسمورو اسلامک فریڈم فائٹرز سے ہے، جن کی اس علاقے میں فوج کے ساتھ لڑائی پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔

ادھر مقامی پولیس کے چیف انسپکٹر ریلن مامون نے ریڈیو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ300 مسلح افراد نے اسکول کی عمارت میں داخل ہو متعدد بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے، پولیس حملہ آوروں کے بارے میں ضروری معلومات اکٹھی کر رہی ہے جبکہ فوج بھی ان جنگوؤں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے جبکہ ایک دوسرے واقعے میں سیکڑوں مسلح افراد نے جنوبی شہر مراوی کے نزدیک فوجیوں پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

فوجی ترجمان نے کہاکہ جنگجوؤںکی اس تازہ کارروائی میں5 شہری لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ فوج فرار ہو جانے والے حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے۔ دوسری طرف مراوی میں مسلم شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بدستور جاری ہے۔