امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی

4 افسران زخمی بھی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک April 30, 2024
4 افسران زخمی بھی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو: فائل

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کیرولائنا کے علاقے شارلٹ میکلن برگ میں پولیس پارٹی اسلحہ رکھنے کے جرم کو گرفتار کرنے پہنچی تو گھر سے فائرنگ کی گئی۔

یہ فائرنگ اتنی اچانک کی گئی کہ پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا لیکن اُس کے گھر سے فائرنگ جاری رہی۔

پولیس نے گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون اور ایک بچے کو گرفتار کرلیا۔ خاتون سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اس واقعے میں 4 پولیس افسران ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔