بدین میں آٹے کا بحران 45 روپے کلو فروحت ہونے لگا

یوٹیلٹی اسٹوروں پر آٹے کی فراہمی شروع، گندم نہ ہونے سے چکیاں بند ہونے لگی

وفاقی حکومت نے عوام کو آٹا فراہم کرنے کیلیے بدین کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی 10کلو والی تھیلی 355روپے فی فروخت کرنیکا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ضلع بدین میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،آٹا چکیاں بند ہونے کا خدشہ، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی فروخت شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، مقامی مارکیٹ میں گندم کا اسپیشل آٹا 45روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں چکیاں گندم کی عدم فراہمی کے باعث بند ہونیکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔




دوسری جانب وفاقی حکومت نے عوام کو آٹا فراہم کرنے کیلیے بدین کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی 10کلو والی تھیلی 355روپے فی فروخت کرنیکا اعلان کیا ہے اور آٹے کی فراہمی بھی شروع ہو گئی ہے، مقامی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اگر آٹے کا بحران برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں آٹا 50روپے فی کلو تک پہنچ جائیگا۔
Load Next Story