ایف آئی اےکاغیرقانونی ٹیلی فون ایکسچینج پرچھاپہ2افراد گرفتارآلات ضبط

ایکسچینج شارع فیصل سیزرٹاورمیں قائم تھا،ملزمان وائس ٹریفک پاکستان لاتے تھے،مالکان فیصل کبیراورعمران فرار، مقدمہ درج.

ایکسچینج شارع فیصل سیزر ٹاور میں قائم تھا،ملزمان وائس ٹریفک پاکستان لاتے تھے، مالکان فیصل کبیر اور عمران فرار،مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے شارع فیصل پر واقع غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینج پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹیلی فون ایکس چینج کیلیے نصب آلات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے دو روز قبل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینجز پاکستان کو خطیر زرمبادلہ سے محروم کرنے کا سبب بن رہے ہیں،چنانچہ ان کے خلاف ایک جامع کریک ڈائون کیا جائے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر سندھ زون محمد مالک کی ہدایات پر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور سائبر کرائم کے ماہرین کے ہمراہ سیزر ٹاورز شاہراہ فیصل پر واقع کرسٹلائٹ نامی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینج چلاتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔




گرفتار ہونے والوں میں جنید کبیر یوسفی اور سعد صدیقی شامل ہیں، کمپنی کے مالکان فیصل کبیر اور عمران فرار ہوگئے،ایف آئی اے حکام نے ٹیلی فون ایکس چینج کیلیے استعمال ہونے والے آلات بھی قبضے میں لے لیے ہیں اور انھیںفارنسک تجزیے کیلیے ایف آئی اے سائبر کرائم کی جدید لیب میں بھجوادیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان طویل عرصے سے دنیا بھر سے وائس ٹریفک پاکستان لانے کا کام کررہے تھے اور اس کیلیے وہ دنیا کے دیگر ممالک میںموجود کمپنیوں کو ٹریفک پاکستان لانے کیلیے روٹس بھی فراہم کرتے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story