اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کو5برس قیداورجرمانہ

ملزمان نے اورنگی ٹائون میں راہ گیروں کولوٹااور مزاحمت پر زخمی کیا تھا.

غیرقانونی اسلحہ رکھنے پراہلکارمشتاق احمد کی دائر درخواست ضمانت مسترد۔ فوٹو: فائل

PARIS:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے راہ گیروں کو لوٹ مار اور مزاحمت پر زخمی کرنے کے الزام میں ملوث شہزاد اور اس کے ساتھی رئوف کوجرم ثابت ہونے پر 5برس قید اور فی کس 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ جیل میں رہنا ہوگا ،استغاثہ کے مطابق جنوری 2012 کو ملزمان اقبال مارکیٹ اورنگی ٹائون میں راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے ،مزاحمت پر انھوں نے متعدد راہ گیروں کو زخمی بھی کردیا تھا، اسی اثنا پولیس نے چھاپہ مارا اور مذکورہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ اقبال مارکیٹ میں مقدمہ درج تھا۔




جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث تھانہ سائٹ بی کے پولیس اہلکار ملزم مشتاق احمد کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ،استغاثہ کے مطابق تھانہ سائٹ بی نے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بغیر لائسنس چار ٹی ٹی پستول برآمد کیے تھے، پولیس اہلکار کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا اور فاضل عدالت میں پیش کیا تھا ،عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا تھا، ملزم نے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے فاضل عدالت نے مسترد کردی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سائٹ بی میں ہی مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story