مچھیروں نے7 میٹر طویل اور3 ٹن وزنی شارک مچھلی فش ہاربر پہنچا دی
گذشتہ سال بھی کراچی کے ساحل پر 40 فٹ لمبی شارک لائی گئی تھی۔
فش ہاربر پر 3 ٹن وزنی شارک مچھلی کو شہری دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی کے ساحل پر7 میٹر طویل اور3 ٹن وزنی مردہ شارک مچھلی کو مچھیروں نے انتھک محنت کے بعد فشریز پر پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سفینہ امراج نامی لانچ کے جال میں پھنس کر آنے والی شارک مچھلی کو جمعہ کی صبح فش ہاربر پرلا یا گیا ، شارک کی لمبائی7 میٹر جبکہ اس کا وزن تقریباً 3 ٹن ہے ، فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے منیجر رفیق سلیمان نے شارک لانے والی لانچ کے مالک محمد جمن سے ملاقات کی، انھوں نے کہا کہ سوسائٹی کے چیئرمین عبدالسعید نے نقصان کے ازالے کا اعلان کیا ہے،میرین ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے افسران پیر کو مچھلی کا معائنہ کریں گے،گذشتہ سال بھی کراچی کے ساحل پر 40 فٹ لمبی شارک لائی گئی تھی ۔