موغادیشو نائیجیریا میں فوجی آپریشن 17 جنگجو مارے گئے

تربیتی کیمپ تباہ، کارروائی میں جنگی ہیلی کاپٹروں نے بھی زمینی دستوں کی مدد کی۔

ایک اہلکار بھی ہلاک، مختلف ہتھیار، گولہ بارود اوردیگر اشیا قبضے میں لی گئی ہیں ، ترجمان فوج. فوٹو: اے ایف پی

نائیجیریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف کارروائیوں اور فوج سے جھڑپوں کے دوران 17اسلام پسند جنگجوئوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

جمعے کو نائیجیریا کی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریاست بورنو میں آپریشن اسلام پسند تنظیم بوکو حرم (boko haram)کے ٹھکانوں پر کیا گیا جہاں فوج سے لڑنے کی تربیت دی جاتی تھی۔




آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹروں نے بھی زمینی دستوں کی مدد کی۔ فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل صغیر موسیٰ کے مطابق جھڑپوں میں جوائنٹ ٹاسک فورس کا ایک اہلکار بھی مارا گیا۔ تباہ شدہ کیمپ سے مختلف ہتھیار، گولہ بارود اوردیگر اشیا قبضے میں لی گئی ہیں جن میں مواصلات کے بھی آلات شامل ہیں۔
Load Next Story