روتے بھارت کو ڈالرز دکھاکر چپ کرا دیا گیا
آئی سی سی ریونیوسے مزید112ملین دینے کا فیصلہ،پاکستان کو128ملین ملیں گے
آئی سی سی ریونیوسے مزید112ملین دینے کا فیصلہ، پاکستان کو128ملین ملیں گے۔ فوٹو: فائل
MANSEHRA:
روتے بھارت کو ڈالرز دکھاکر چپ کرا دیا گیا، بی سی سی آئی کو آئی سی سی ریونیو سے مزید112ملین امریکی ڈالر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
لندن میں جاری آئی سی سی میٹنگ میں'' بگ تھری'' کی جگہ نئے ریونیو ماڈل پر پیش رفت ہونا ہے، بی سی سی آئی بھرپور کوشش کے باوجود اپنی اجارہ داری کو قائم رکھنے کیلیے ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا لیکن بعد ازاں ناؤ ڈوبتی دیکھ کر تھوڑا اضافی حصہ حاصل کرنے پر بھی تیار نظر آتا ہے تاہم اب بھارت کو پہلے سے طے شدہ رقم سے مزید112ملین امریکی ڈالر زیادہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ''بگ تھری'' ختم ہونے کے باوجود کمائی سب سے زیادہ ہوگی۔
یاد رہے کہ مجموعی آمدنی سے پاکستان آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور بنگلادیش کو7.2فیصد کے حساب سے 128ملین ڈالر فی کس ملیں گے، زمبابوے 5.3 فیصد کی شرح سے 94ملین ڈالر وصول کرے گا، بھارت 22.8فیصد کے ساتھ 405ملین ڈالرز کے ساتھ سب سے بڑا حصے دار ہوگا۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کو 7.8کی شرح سے 139ملین ڈالر اکائونٹ میں ڈالنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی خواہش تھی کہ اسے 570 ڈالر ملیں لیکن سابق صدر ششناک منوہر نے آئی سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے مخالفت کردی، نئے فارمولے کے تحت اگر 112ملین ڈالر کا اضافہ بھی ہوا تو مطالبے سے تھوڑا کم ڈالر کم پر اکتفا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی کا سالانہ ریونیو1536 امریکی ڈالر بتایا جاتا ہے۔