ایک کھلاڑی کیخلاف تضحیک آمیز رویہ کمبلے کو لے ڈوبا
فائنل کے بعد اوچھی حرکت پر بھارتی کوچ کیخلاف فضا مزید خراب ہوگئی۔
ایڈوائزری پینل اراکین نے بھی ویرات کوہلی سے بات کی لیکن انیل کمبلے کو گھاس نہیں ڈالی۔ فوٹو: فائل
چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست پر ایک کھلاڑی کیخلاف تضحیک آمیز رویہ انیل کمبلے کو لے ڈوبا، اوچھی حرکت پر بھارتی کوچ کیخلاف فضا مزید خراب ہوگئی۔
بھارتی کوچ انیل کمبلے اور کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبریں کئی ہفتوں سے گردش میں تھیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر کے عہدے کی مدت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ختم ہونا تھی،مگر بی سی سی آئی سے اتفاق ہوا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے فوری بعد دورئہ ویسٹ انڈیز میں بھی فرائض سرانجام دینگے، فائنل میں پاکستان سے شکست کے بعد انھوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
اب انکشاف ہوا کہ دفاعی چیمپئن ٹیم کی فیصلہ کن معرکے میں رسوائی کے بعد انیل کمبلے نے ایک کھلاڑی سے تضحیک آمیز رویہ اپنایا، جس کے بعد ان کی آئندہ مدت کیلیے تقرری کے حامی بی سی سی آئی عہدیدار بھی بے بس ہوگئے۔
دوسری جانب ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ کوچ باز پرس کرتے ہیں لیکن ہر کام کا ایک طریقہ اور وقت ہوتا ہے۔ ٹیم ہاری اوراس کا مورال گرا ہوا تھا، اس صورتحال میں کسی کو نشانہ بنانا قطعی درست نہیں کہا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق فائنل کے اگلے روز ہی ٹاپ بی سی سی آئی آفیشلز نے ملاقات میں انیل کمبلے کو کھلاڑیوں اور کپتان ویرات کوہلی کے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے بعد انھوں نے سوچا کہ اب استعفیٰ دینا ہی مناسب ہوگا۔
علاوہ ازیں ایڈوائزری پینل اراکین سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن نے بھی ویرات کوہلی سے بات کی لیکن انیل کمبلے کو گھاس نہیں ڈالی،اس پر بھی انھیں اپنی قدروقیمت کا احساس ہوگیا۔