رینٹل پاور کیس میں ملوث 35افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

پاسپورٹ منسوخ،تجدیدبھی نہیں ہوسکے گی،تاکیدکے باوجودوزیراعظم اورسابق سیکریٹری خزانہ سلمان صدیق کانام شامل نہیں

مماثل ناموں سے ممکنہ غلطی سے بچنے کیلیے نادراشناختی کارڈنمبرز،پاسپورٹ نمبرزبھی امیگریشن کے کمپیوٹرائزڈسسٹم میں محفوظ ، فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے رینٹل پاورکیس میں ملوث35افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے ملک بھر کی سرحدی چیک پوسٹوں اور ایئرپورٹس کو فہرست جاری کردی۔

فہرست میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور سابق سیکریٹری سلمان صدیق کا نام شامل نہیں۔ رینٹل پاورکیس میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی جانیوالی فہرست میں شامل 35 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں، انھیں پاسپورٹ کی تجدید کرانیکی اجازت ہو گی نہ ہی کوئی فضائی کمپنی انھیںغیر ملکی سفرکیلیے ٹکٹ جاری کر سکے گی۔امیگریشن حکام کووزارت داخلہ نے ہدایات دی ہیںکہ فہرست میں شامل افرادکے نام امیگریشن کاؤنٹرز پر آویزاںکریں۔




وزارت داخلہ نے ان افرادسے ملتے جلتے ناموں سے بچنے کیلیے انکے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبرز بھی ای سی ایل میں شامل کر دیے ہیں تاکہ امیگریشن حکام کو انھیں پہچاننے میں مشکل نہ پیش آئے۔ اہم بات یہ ہے کہ ای سی ایل میں وزیراعظم راجا پرویزاشرف اورسابق سیکریٹری خزانہ سلمان صدیق کا نام شامل نہیں۔ یہ فہرست نیب حکام کے بار بار احکامات کے بعد جاری کی گئی ہے۔

جن افراد کے پاس پاسپورٹ موجود ہیں انکے پاسپورٹ نمبرز بھی امیگریشن کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں فیڈ کر دیے گئے ہیں۔ امیگریشن حکام کوانتباہ کیاگیا ہے کہ فہرست میںشامل کوئی شخص بیرون ملک گیا تو سخت کارروائی کیجائے گی۔
Load Next Story