کورنگی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نامعلوم شخص ہلاک
ہلاک ہونے والاحیدر آباد کا رہائشی تھا،سپاہی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی
ہلاک ہونے والاحیدر آباد کا رہائشی تھا،سپاہی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی فوٹو: فائل
کورنگی میں مسجد کے اندر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جبکہ بفرزون میں شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی گلی نمبر 19میں واقع نور مسجد کے اندر کورنگی تھانے کے سپاہی اسلم کی مبینہ فائرنگ سے 40 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسجد میں ایک شخص جمعے کی نماز کے بعد سے موجود تھا، رات ہونے پر اسے گھر جانے کا کہا گیا تو اس نے انکار کر دیا، زبردستی نکالے جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر مددگار 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس موقع پر پہنچی اور سپاہی اسلم مذکورہ شخص کو ہاتھ پکڑ کر اٹھانے لگا تو اس نے سپاہی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں گتھم گتھا ہوگئے اور اچانک چلنے والی گولی لگنے سے مذکورہ شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بابر خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لطیف آباد حیدر آباد کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے سپاہی کو اپنی حراست میں لے لیا اورلاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچادی۔
ادھر تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 15/A-1 میں لوٹ مار کے دوران ایک ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے راہگیر کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کا ایک ساتھی گولی لگنے سے ہلاک جبکہ راہگیر شیراز زخمی ہوگیا۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکو لوٹ مار اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ مشتعل افراد نے انکا تعاقب کیا۔ اس دوران نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جسکے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اسکی شناخت میں مدد مل سکے۔