اورنگی بلدیہ شرافی گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن 27افراد گرفتار

سعیدآباد،اتحادٹائون،موچکواوردیگرملحقہ علاقوں کا محاصرہ،پولیس نے گھرگھرتلاشی لی

ملیر بارکے صدرپرقاتلانہ حملے میںملوث2ملزمان کوشرافی گوٹھ پولیس نے گرفتارکرلیا،تیسراساتھی فرارہو گیا،تلاش میں چھاپے جاری۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران27سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیااور گرفتارملزمان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھرتلاشی لی،اس دوران پولیس نے مذکورہ علاقے کومکمل طورپراپنے گھیرے میں لیے رکھااور کسی بھی شخص کوجانے اور آنے کی اجازت نہیں دی۔بلدیہ ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری نے سعیدآباد ،اتحاد ٹاؤن اورموچکو سمیت دیگرملحقہ علاقوں کا گھیراؤ کر کے ٹارگٹڈ آپریشن کیا،گرفتارافرادکوتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پولیس کی مختلف تفتیشی ٹیمیں ان سے تحقیقات کررہی ہیں۔




دریں اثناشرافی گوٹھ کے علاقے سی ون ایریا کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ملیر بار کے صدرامان اﷲ یوسفزئی کی کار پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان گرفتارکرلیا،دونوں ملزمان ثاقب اورزر نوازکوگرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اور10 گولیاں برآمد کرلی گئیں جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ذیشان فرارہوگیاجس کی تلاش جاری ہے۔ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے معین آبادکے رہائشی ہیں۔
Load Next Story