وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو وسیم اختر کے بیرون ملک دورے کی اجازت کا خط بھی ارسال کردیا۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو وسیم اختر کے بیرون ملک دورے کی اجازت کا خط بھی ارسال کردیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج کرانے اور سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔


وسیم اختر نے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ سرکاری کام سے روس جانا چاہتا ہوں، اجازت دی جائے، سرکاری دورہ 8 روزہ ہے، پاسپورٹ دیا جائے تاہم عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو 20لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اجازت دے دی۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو وسیم اختر کے بیرون ملک دورے کی اجازت کا خط بھی ارسال کردیا اور بیرون ملک جانے سے نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story