سرکاری ملازمین کی مردم شماری رپورٹ التوا کا شکار

التوا کی وجہ وزارتوں، ڈویژنوں کی جانب سے ملازمین کے ڈیٹاکی عدم فراہمی ہے

التوا کی وجہ وزارتوں، ڈویژنوں کی جانب سے ملازمین کے ڈیٹاکی عدم فراہمی ہے۔ فوٹو : فائل

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے ریٹائر و حاضر سروس ملازمین کا ڈیٹا فراہم نہ کیے جانے سے سرکاری ملازمین کی مردم شماری کی رپورٹ کا اجرا تاخیر کا شکار ہوگیا۔


دستاویز کیمطابق وفاقی حکومت نے ملازمین کی درست تعداد کا تعین کرنے کیلیے سترویں مردم شماری کا آغاز کیا تھا جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژن سے کہا گیا تھا کہ یکم جولائی2015 تک افسران و اہلکاروں پر مشتمل ملازمین کی تعداد سے آگاہ کیا جائے اور تحریری رپورٹ جمع کروائیں اور بتایا جائے کہ کس گریڈ میں کتنے افسران و اہکار تعینات ہیں، جو شماریات فارم فراہم کیے گئے تھے ان میں سے بڑی تعداد واپس موصول نہیں ہوئی جس سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایم ایس ونگ کو ملازمین کی مردم شماری پر مشتمل تازہ رپورٹ مکمل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
Load Next Story