پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کی ایک اور تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے ذمے داری قبول کرلی

سندھ اور کراچی کی جیلوں میں قید ہمارے لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اس کا بدلہ لیا ہے، تنظیم لشکر جھنگوی العالمی

سندھ اور کراچی کی جیلوں میں قید ہمارے لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اس کا بدلہ لیا ہے، تنظیم لشکر جھنگوی العالمی۔ فوٹو : فائل

سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کی ایک اورکالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے ذمے داری قبول کرلی۔


سی ٹی ڈی کے ایک افسر نے نام بتایاکہ واقعے کے چار گھنٹے بعد کالعدم لشکر جھنگوی العالمی صوبہ سندھ اسپشل کمانڈودستہ عافیہ صدیقی بریگیڈ نے بھی سائٹ ایریا میں 4پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

ذمے داری قبول کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ سندھ اور کراچی کی جیلوں میں قید ہمارے لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اس کا بدلہ لیا ہے، یاد رہے کہ نیوٹاؤن میں تین پولیس اہلکاروں اور ریٹائرڈ کرنل طاہر کی ذمے داری مذکورہ تنظیم نے قبول کی تھی۔
Load Next Story