برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں بریگزٹ کیس پیش کر دیا

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 24 جون 2017
30 لاکھ یورپی شہریوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت ہوگی، 5 سال سے رہنے والے یورپی شہری مستقل سکونت کے حقدار ہونگے۔ فوٹو: فائل

30 لاکھ یورپی شہریوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت ہوگی، 5 سال سے رہنے والے یورپی شہری مستقل سکونت کے حقدار ہونگے۔ فوٹو: فائل

 لندن:  برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں بریگزٹ کیس پیش کر دیا ہے۔

تھریسامے کا کہنا تھا کہ یورپی شہریوں کو شرائط پوری کرنے پر صحت، تعلیم اور بچوں کی پرورش میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب یورپی شہریوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی پیشکش ناکافی ہے۔ تھریسامے نے کسی چیز کی مستقل ضمانت نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ کیس کے مطابق30 لاکھ یورپی شہریوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت ہوگی جبکہ 5 سال سے برطانیہ میں رہنے والے یورپی شہری مستقل سکونت کے حقدار ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔