نوابشاہ میں تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا
ٹریفک جام معمول بن گیا، انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے قاصر، شہری پریشان
ٹریفک جام معمول بن گیا، انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے قاصر، شہری پریشان (فوٹوایکسپریس)
نوابشاہ میں تجاوزات کی بھرمار ، شہریوں کا بازاروں میں پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا، اسسٹنٹ کمشنر کی پتھارا مافیا کے بجائے غریب محنت کشوں کے خلاف کارروائی پر سیاسی جماعتوں کا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ شہر کے مرکزی بازاروں لیاقت مارکیٹ ، چکرا بازار، اسٹیشن روڈ، کھجی مارکیٹ، مارکیٹ روڈ اور پرانی سبزی منڈی سمیت متعدد علاقوں میں دکانداروں کی قائم کردہ تجاوزات کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، شہریوں کی شکایات کے باوجود ضلع انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کررہی۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نوابشاہ چوہدری خضر حیات نے سکرنڈ روڈ اور اسپتال روڈ پر ٹھیلے اور پتھارے ختم کرادیے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے عہدیداران اطہر شاہ اور الطاف بھٹی نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر غریب سندھیوں کے پتھارے ہٹا رہے ہیں جبکہ شہر کے وسط میں تجاوزات کی بھرمار ہے جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جو کہ جانبدارانہ اقدام ہے، شہر کے وسط سے تجاوزات ختم نہ کرائی گئیں تو شدید احتجاج کرینگے۔