ایچ ڈی اے آ فیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ
ایڈ ہاک کمیٹی بنا دی گئی، بشیر اعوان کنوینر مقرر، بلا امتیاز مسائل حل کرنے کا عزم۔

ادارہ ترقیات حیدرآباد کے افسران کا ایک اجلاس چیف انجینئر محمد یونس میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایچ ڈی اے کے مختلف شعبوں سے جونیئر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پرایچ ڈی اے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا، جس کی باقاعدہ رجسٹریشن تک ایک ایڈ ہاک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ بشیر اعوان کو ایڈہاک کمیٹی کا کنوینراور ریاض الدین قاضی کو سیکریٹری نامزد کیا گیا جبکہ لیاقت شیخ، منیر احمد صدیقی، محمد علی بیگ، حفیظ مغل اور الطاف قریشی رکن ہوں گے۔
کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کے استحکام، ترقی اور نیک نامی کو مقدم رکھتے ہوئے افسران کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لیے بلا امتیاز کام کرے گی۔ قبل ازیں اجلاس کے شرکاء نے ایچ ڈی اے میں تواتر کے ساتھ ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کی پروموشن پوسٹوں پر تعیناتی کو افسران کے ساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔