مسلم لیگ ن سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیگی غوث علی شاہ
نواز شریف نے سب سے پہلے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی، مکلی میں جلسے سے خطاب
پارٹی قیادت نے ٹھٹھہ سے ماروی میمن کو الیکشن کے لیے منتخب کیا، شہزاد گاہو سے تعزیت۔ فوٹو: فائل
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر سب سے پہلے مخالفت نواز شریف نے ہی کی تھی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر سید غوث علی شاہ نے مکلی سوسائٹی میں ایک جلسے عام سے خطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کا رہنا ایک عذاب بن گیا ہے، روزانہ قتل عام ہورہا ہے مگر قاتل نہیں پکڑے جاتے قتل عام روکنا اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ نہیں چاہا کہ سندھ ٹکڑے ہو، سندھ کی تقسیم کی وجہ سے ہی عوامی نیشنل پارٹی، پیر پگارا نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
ہماری پارٹی کسی صورت میں سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیگی، آئندہ الیکشن میںمسلم لیگ ن پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے عوام اور ہماری پارٹی قیادت نے ماروی میمن کو ٹھٹھہ سے الیکشن لڑنے کے لیے منتخب کیا ہے، بعد ازاںانھوں نے ماروی میمن، زین لغاری اور دیگر کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر مرحوم ڈنو گاہو کی رحلت پر شہزاد گاہو سے تعزیت بھی کی۔