شہر سے 60 جرائم پیشہ افراد گرفتاراسلحہ اور منشیات برآمد

یسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 58جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 60سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔


تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 58جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے،ڈی آئی جی ایسٹ زون عبدالعلیم جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان میں 36 مفرور اور ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،لانڈھی پولیس نے بیت الحمزہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران عمران نامی ملزم کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع پر سے فرارہوگیا، محمود آباد پولیس نے مفرور ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔
Load Next Story