ورلڈ ہاکی لیگ پاکستان کی چین کو 13 سے شکست
ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل، بھارت سے مسلسل دو شکستوں کا غصہ قدرے کمزور حریف پر اتار دیا۔
ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل، بھارت سے مسلسل دو شکستوں کا غصہ قدرے کمزور حریف پر اتار دیا۔فوٹو : فائل
ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے کمزور حریف چین کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
پاکستان نے بھارت کے ہاتھوں مسلسل2 شکستوں کا غصہ قدرے کمزور حریف چین پر اتارتے ہوئے ایک کے مقابلے میں 3 گول سے بازی اپنے نام کرلی۔ یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔
پہلے راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے علاوہ گرین شرٹس کو حریف تمام ٹیموں سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، ارجنٹائن نے3-1 سے زیر کرکے گرین شرٹس کو ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل مقابلوں میں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا جبکہ بھارت نے ایک کے مقابلے میں6 گول سے ہرا کر پاکستان کو ورلڈ کپ2018 کیلیے براہ راست رسائی کا دروازہ بھی بند کردیا۔
ایونٹ کے دوران گرین شرٹس کے خلاف مجموعی طور پر28 گول ہوئے جبکہ وہ صرف9 گول کرنے میں کامیاب ہوسکی۔کوئین ایلزبتھ اولمپک پارک میں ہونے والے میچ میں شکستوں سے ڈری اور سہمی پاکستان ٹیم نے آغاز میں انتہائی دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے کھیل خاصا سست روی کا شکار رہا، چین کی حکمت عملی بھی دفاعی رہی جس کی وجہ سے ابتدائی3 کوارٹرز کے دوران کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کے اندر نہ پھینک سکی۔ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، گول کرنے کی اس کوشش کے دوران گیم میں خاصی تیزی دکھائی دی اور دونوں ٹیمیں4 بار گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینکنے میں کامیاب رہیں، پاکستان نے صرف5 منٹوں میں 3گول کرکے بازی اپنے نام کی۔
51ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کے فارورڈز گیند کو ڈی ایریا میں لے جانے میں کامیاب ہوگئے، وہاں پر پہلے سے موجود محمد عمر بھٹہ نے حریف سائیڈ کے دفاعی حصار کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے گیند کو جال کے اندر پھینک دیا، صرف5 منٹ کے بعد اسی انداز میں محمد عمر بھٹہ نے ایک اور گول کرکے اسکور2-0 کردیا، چند سیکنڈ کے بعد پاکستانی ٹیم نے ایک اور عمدہ موو بنائی اور اس بار محمد عرفان جونیئر نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر چین کے خلاف3-0کی برتری حاصل کرلی۔
کھیل ختم ہونے سے صرف2 منٹ قبل چین کی ٹیم نے بھی عمدہ موو بنائی اور گاؤ ژیاؤپنگ کے ذریعے ابتدائی گول کرنے میں کامیاب ہوگئی، آخری2 منٹوں میں کوئی بھی مزید گول نہ کرسکی۔ میچ کے دوران پاکستان اور چین کی دونوں ٹیموں کو ایک، ایک کارڈ دکھایا گیا، چین کے اؤویباؤ کو میچ کے29ویں منٹ میں گرین کارڈ جبکہ پاکستان کے محمد یعقوب کو60 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا۔