پیرس اوپن ٹینس سارا اور مونا نے فائنل میں جگہ بنالی
بارٹولی کے سفر کا کوارٹر فائنل میں ہی اختتام، پیٹراکوویٹا بھی شکست کا شکار۔
پیرس ٹینس: فرنچ کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینووک چیک حریف پیٹرا کوویٹا کیخلاف پوائنٹ کے حصول پر مسرور۔ فوٹو : اے ایف پی
پیرس اوپن ٹینس میں اٹلی کی سارا ایرانی نے فائنل میں جگہ بنا لی، ان کی ڈچ حریف کیکی بیرٹینس پہلے ہی سیٹ میں انجرڈ ہو کر میچ سے دستبردار ہوگئیں۔
دوسرے سیمی فائنل میں جرمن پلیئر مونا بارتھیل نے فرنچ حریف کرسٹینا ملاڈینووک کو باآسانی 6-1،6-4 سے قابو کر لیا۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سارا نے اسپین کی کارلا سوریز کو 7-5، 4-6 اور 7-5 سے زیر کیا جبکہ کیکی بیرٹینس نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کو 6-1 اور 7-5 سے ٹھکانے لگایا تھا۔
فرنچ نمبر ون میرون بارٹولی کا سفر کوارٹر فائنل میں ہی اختتام پزیر ہوگیا، پیٹراکوویٹا بھی سیمی فائنل کھیلنے کا خواب آنکھوں میں سجائے ایونٹ سے باہر ہوگئیں، بارٹولی کو رواں ہفتے 9 برس بعد فرانس کی فیڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی اپنے ملک کے درالحکومت میں پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کی خواہش مزید بڑھ گئی۔
مگر جرمنی کی مونا بارتھیل نے ان کے خوابوں کو اپنے پائوں تلے روند دیا، انھوں نے 7-6، (9/7) اور 6-4 سے مقابلہ جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، تھرڈ سیڈ بارٹولی گذشتہ برس اس ایونٹ میں رنر اپ رہی تھیں۔ سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹا کا بھی یہی انجام ہوا، ان کو فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووک نے 6-3 اور 6-4 سے پچھاڑا، وہ بھی بارٹولی کی طرح اس فیڈ کپ ٹیم کا حصہ ہیں جو آئندہ ہفتے جرمنی کا سامنا کرے گی۔