کرپشن کے خلاف اکیلے جنگ نہیں لڑسکتے فیفا چیف
209 ممبر ایسوسی ایشنز اور کانٹی نینٹل کنفیڈریشنز خود مختار اخلاقی کمیٹیاں بنائیں۔
209 ممبر ایسوسی ایشنز اور کانٹی نینٹل کنفیڈریشنز خود مختار اخلاقی کمیٹیاں بنائیں۔ فوٹو : فائل
فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی اکیلے جنگ نہیں لڑسکتی۔
قومی ایسوسی ایشنز کو بھی ساتھ دینا ہوگا، اپنے ادارے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہم تن تنہا کھیل میں ملوث300 ملین افراد کے لیے ٹریبونل کا کردار ادا نہیں کرسکتے، مجھے یقین ہے کہ فیفا کی 209 ممبر ایسوسی ایشنز اور کانٹی نینٹل کنفیڈریشنز خود مختار اخلاقی کمیٹیاں بنائیں گی، وہ اپنے آفیشلز کے ذریعے کسی بھی کرپٹ رویے کی تفتیش اور سزا کے ذریعے مثال قائم کرسکتی ہیں۔
2010 اور 2011 میں کرپشن اسکینڈلز کے کئی واقعات سامنے آنے پر فیفا نے اپنی اخلاقی کمیٹی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے، ایک واقعات کی تفتیش جبکہ دوسری ان کا فیصلہ کرکے سزائیں سناتی ہے، بلاٹر نے کہا کہ اس پر عملدرآمد صرف اسی حالت میں ہوسکتا ہے جب ایسی ہی کمیٹیاں تمام قومی ایسوسی ایشنز اور کانٹی نینٹل کنفیڈریشنز میں بھی قائم کی جائیں۔
فیفا نے فنانشل اکاؤنٹنگ تجزیے کے لیے ایک آڈٹ اور کمپلائنس کمیٹی بھی بنائی ہے جوکمیٹیوں میں اعلیٰ عہدوں کے امیدواروں کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔ بلاٹر ماضی میں اکثر اشارتاً کہتے تھے کہ وہ اپنی ایگزیکٹیو کمیٹی ارکان کے ذمے دار نہیں، انھیں متعلقہ کانٹی نینٹل کنفیڈریشنز نے منتخب کیا تھا۔
فیفا مئی میں ماریشس میں ہونے والی سالانہ کانگریس میں مزید اصلاحات بشمول منتخب آفیشلز کے ممکنہ عمر کی حد اور اپنے احکام کی تعداد پر پابندی کے بارے میں بات چیت کرے گی۔ بلاٹر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ماریشس میں ہم اپنے اصلاحاتی پروگرام کو یقینی بنالیں گے۔