ن لیگ بااختیار الیکشن کمیشن کے لیے کل دھرنا دیگی

جماعت اسلامی، فنکشنل لیگ ، عوامی تحریک سندھ ودیگر جماعتوںکابھی شرکت کا اعلان

جماعت اسلامی ‘فنکشنل لیگ ، عوامی تحریک سندھ ودیگر جماعتوں کابھی شرکت کا اعلان۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) اتوار کو دن 12 بجے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے ، کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانے اور گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کو شفاف بنانے کیلیے احتجاجی دھرنا دے گے۔

جماعت اسلامی ، فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور عوامی تحریک سندھ اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے بھی دھرنے میں شرکت کا اعلان کررکھا ہے۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کو دھرنے میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایات کررکھی ہیں ۔




جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ، سابق رکن اسمبلی فرید پراچہ ،میاں اسلم اور دیگر مرکزی قائدین (ن) لیگی دھرنے میں شرکت کریں گے۔ جبکہ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان کی زیر صدارت لیڈر شپ کونسل کے اجلاس میں دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا گیا ۔
Load Next Story