مبینہ ٹائون پولیس افسرکو قتل کرنے والا17سالہ ملزم گرفتار

راجپوت کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا

راجپوت کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، ڈیزائن فیضان داؤد

مبینہ ٹاؤن پولیس نے قتل کے مقدمے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسرکو قتل کرنے والے17سالہ ملزم سمیت2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، یہ بات ایس ایس پی ایسٹ جاوید علی مہر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔


انھوں نے بتایا کہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود راجپوت کالونی میں 5 مئی 2012ء کو مبینہ ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی اسلم قادری کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، انھوں نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کی تعداد چار تھی، انھوں نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سلیم اﷲ قریشی نے خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ابوالحسن اصفہانی روڈ حشمت میموریل اسکول کے قریب چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ملزم فضیل خان ولد جابر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلیا، ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ملزم فضیل خان کا ایک ساتھی عادل پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے اور اس وقت جیل میں ہے ملزم نے اپنے ساتھیوں ماجد، مشتاق عرف حارث عرف گلو اور ریحان کے ساتھ مل کر اے ایس آئی اسلم قادری کو قتل کیا تھا، انھوں نے بتایا کہ ملزم فضیل خان نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم کے دوست عادل نے2011 میں منور حسن گبول نامی شخص کو قتل کیا تھا اور اس مقدمے کی تفتیش اے ایس آئی اسلم قادری کررہا تھا۔
Load Next Story