شعیب ملک انٹرنیشنل کیریئر جاری رکھنے کے خواہاں

شعیب ملک چیمپئنزٹرافی کےفاتح پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن وہ میدان میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے

ایک مداح نےشعیب ملک سےسوال کیا کہ ”کیا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ ہے؟“ جس پرانہوں نے مختصراً جواب دیا ”نہیں“۔ فوٹو/پی سی بی/فائل

قومی کرکٹر شعیب ملک نے انٹرنیشنل کیریئر جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں تمام دوستوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے ہر ایک کے پاس اس کے اہلِ خانہ کے لیے وقت ہوگا جب کہ آج ہمیں بات کرنی ہے اور آپ مجھ سے سوال کرسکتے ہیں، اس پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ "کیا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ ہے؟" جس پر آل راﺅنڈر نے مختصراً جواب دیا۔ "نہیں"۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ابھی انٹرنیشنل کیریئر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہے۔






واضح رہے کہ شعیب ملک چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے، اگرچہ وہ میدان میں تو خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تاہم بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد پلیئرز میٹنگ میں انہوں نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے پلیئرز کو پرفارم کرنے پر ابھارا تھا، فائنل میں بھارت کو شکست کے بعد کئی پلیئرز نے شعیب ملک کی اس تقریر کو باعث تحریک قرار دیا تھا۔
Load Next Story