ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی بہتری پانے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگیں
بھارت کے ہاتھوں دوسرے میچ میں 105 رنز کی شکست نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔
5 میچز کی سیریز میں 0-1 کا خسارہ ہوچکا، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ فوٹو : فائل
ویسٹ انڈیز کی ون ڈے رینکنگ بہتر بنانے کی آخری امیدیں بھی دم توڑنے لگیں۔
ویسٹ انڈین ٹیم اس وقت عالمی ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور اس کے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے بچے کھچے امکانات بھی تیزی سے ختم ہورہے ہیں، اس کو امید تھی کہ تیسرے نمبر پر موجود بھارت کے خلاف سیریز کامیابی سے کچھ رینکنگ پوائنٹس ہاتھ آئیں گے اور اس کے بعد دورہ انگلینڈ میں بھی بہتر کارکردگی سے وہ رینکنگ کو بہتر بناسکتا ہے۔
تاہم بھارت سے دوسرے میچ میں 105 رنز کی ناکامی نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، اب امید کا دیا روشن رکھنے کیلیے کیریبیئن ٹیم کو باقی تینوں میچز میں بھارت کو شکست دینا ہوگی جوکہ ایک مشکل ترین چیلنج ہے، دونوں ممالک میں تیسرا ون ڈے جمعے کو نارتھ ساؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔