ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم نواز اور عمران کو تخت اسلام آباد کی پڑی ہے اسفند یار ولی خان

سی پیک میں پختونوں اور قبائلی عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی، مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

سی پیک میں پختونوں اور قبائلی عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی، مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف دہشت گردی اور قتل وغارت کا بازار گرم ہے جبکہ عمران خان اور نواز شریف کو تحت اسلام آباد کی فکر لگی ہوئی ہے۔


عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف دہشت گردی اور قتل وغارت کا بازار گرم ہے جبکہ عمران خان اور نواز شریف کو تحت اسلام آباد کی فکر لگی ہوئی ہے، وطن عزیز کی 80 فیصد معدنیات قبائلی علاقوں میں ہیں مگر سی پیک میں پختونوں اور قبائلی عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

اسفند یار ولی خان نے چین پر زور دیا ہے کہ پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ پڑوسی ممالک ایران ،افغانستان اور بھارت سے موجودہ کشیدگی کے تناطر میں سی پیک منصوبہ کس طرح کامیاب ہو سکتا ہے۔
Load Next Story