پابندی کے باوجود سمندر میں نہانے والے 150 افراد گرفتار

حکومت نے چاند رات کو ہی سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 لگائی تھی،ایس ایس پی جنوبی

حکومت نے چاند رات کو ہی سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 لگائی تھی،ایس ایس پی جنوبی۔ فوٹو : ایکسپریس

سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود عید الفطر کے 3 روز کے دوران 4 تھانوں کی پولیس نے150سے زائد منچلوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن اور مذکورہ تھانوں کی پولیس نے بتایاکہ پولیس نے عید کے تین روز کے دوران متعدد افراد کو تنبیہ کرکے رہا کردیا تھا جبکہ 100 سے زائد منچلوں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کیے جبکہ ماڑی پور پولیس نے سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجودعید الفطر کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز ہاکس بے، سینڈز پٹ اورسنہرا پوائنٹ سمیت دیگر پکنک پوائنٹ سے خلاف ورزی کے الزام میں 150سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے۔


پولیس کے مطابق پولیس نے 150سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا لیکن پولیس نے عید الفطر کے باعث 100 افراد جو فیملی کے ہمراہ تھے انھیں تنبیہ کرکے رہا کردیا جبکہ باقی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ درخشاں، کلفٹن اور ساحل پولیس نے سی ویو سمندر پر پابندی کے باوجود نہانے والے ساڑھے 3سو سے زائد منچلوں کو حراست میں لیکر تھانوں میں منتقل کیا۔

کلفٹن ڈویژن اور ماڑی پور پولیس نے بتایاکہ عیدالفطر کی وجہ سے کراچی کی رہائشیوں نے سمندر کا رخ کرلیا تھا اور پکنک منانے کے لیے سمندر پہنچ گئے تھے، پولیس نے انھیں منچلوں اور فیملیوں کو سمندر میں نہانے سے کافی منع کیا لیکن انھوں نے پولیس کی ایک نہ مانی جس کی وجہ سے پولیس کو مذکورہ اقدام اٹھا پڑا۔

پولیس کے مطابق حکومت نے چاند رات کو ہی سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 لگائی تھی اس کے باجود شہریوں نے خلاف ورزی کی تھی۔
Load Next Story