عمران خان کی بات کا جواب دینا وقت کا زیاں ہے مریم اورنگزیب
چیئرمین پی ٹی آئی کال دینے کا شوق پور اکر لیں انہیں مایوسی ملے گی، پرویز رشید
گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہو گا، آصف کرمانی، طلال چوہدری۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا زیاں ہے، وہ پہاڑ سے اتر کر آئے ہیں اور دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا احتساب کی بات کر نامضحکہ خیز ہے، عمران خان کیساتھ کرپٹ افراد کھڑے ہیں جبکہ وہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے خوفزدہ ہیں، عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے، وہ اب عوام کے درمیان نہیں جاسکتے، صرف بنی گالا میں مائیک کے سامنے باتیں کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کال دینے کا شوق پور اکر لیں انھیں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا،بیانات کے گولے داغنے والے زمینی حقائق سے نا بلد ہیں ،ہم عوامی طاقت بروئے کار لائے تو کوئی نہیں ٹھہرے گا۔
ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہاکہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہو گا ' بنی گالا کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا' کل تک لال حویلی والا (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کرتا پھرتا تھا، کچھ لوگ روزگار کی تلاش میں ہلکان ہوئے جا رہے ہیں ' یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں، مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے حالانکہ سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے انھیں کلیئر قرار دیا تھا۔