کرپشن مافیا بہت مضبوط ادارے ہاتھ ڈالتے ڈرتے ہیں طاہر القادری

عوام ظالم اور کرپٹ نظام سے نجات چاہتے ہیں تو پھر فیصلہ کن جدوجہد کیلیے مل کر نکلیں، قائد پاکستان عوامی تحریک

عوام ظالم اور کرپٹ نظام سے نجات چاہتے ہیں تو پھر فیصلہ کن جدوجہد کیلیے مل کر نکلیں، قائد پاکستان عوامی تحریک۔ فوٹو : فائل

قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کرپشن مافیا اس حد تک مضبوط ہو چکا کہ ادارے بھی ہاتھ ڈالتے ڈرتے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا حکمرانوں کے مالی مفادات دیار غیر میں ہیں، انھیں عوام کی نہیں اقتدار میں لانے والے آقائوں کی خوشنودی عزیز ہے۔ شریف حکومت انڈیا کو کلبھوشن کی واپسی کا سرپرائز دینے کیلیے بے تاب ہے، سانحہ ماڈل ٹائون جیسے سانحات برپا کرنے والے حکمرانوں کو سزا نہ ملنا قومی المیہ ہے، جس معاشرے میں انسانی خون کی حرمت ختم ہو جائے اسے تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا، شہدائے ماڈل ٹائون کا خون اور قاتلوں کے چہرے ہر وقت آنکھوں کے سامنے ہیں، شہدا کا خون بھولے نہ قاتلوں کو معاف کرینگے۔ عوام ظالم اور کرپٹ نظام سے نجات چاہتے ہیں تو پھر فیصلہ کن جدوجہد کیلیے مل کر نکلیں ورنہ مافیا کی حکومت ایک ایک کر کے اور چن چن کر اس ملک کی خیر چاہنے والوں کو مارتی رہیگی۔

طاہر القادری نے کہا کہ آئل ٹینکر سانحہ نے اداروں کی ناکامی اور بے حسی کا پردہ چاک کردیا، ملک میں ڈسپلن اور تنظیم نام کی کوئی چیز نہیں بچی۔ سربراہ عوامی تحریک نے عیدالفطر کی نماز جامعہ مسجد المنہاج میں ادا کی اورفرداً فرداً نمازیوں سے عید ملے۔
Load Next Story