اٹھارہ کروڑاپنے اکاؤنٹ میں منتقلی پربینک منیجرکو25سال قید
گجدر آنند کو10کروڑ ادا کرنیکا حکم ، کھاتے داروں کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرلی تھی
اراضی واگزار نہ کرانے پرایس پی ملیرراؤ انوارسمیت دیگرکو توہین عدالت کے نوٹس جاری فوٹو: فائل
اسپیشل بینکنگ کورٹ نے بینک اکاؤنٹ سے 18کروڑ روپے غیرقانونی طورپر منتقل کرنے کے جرم میں ایم سی بی کے برانچ منیجر مجرم گجدر آنند کو 25سال قید کی سزا سنادی،مجرم کو10کروڑ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا،عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر6 کھاتے داروں کو بری کردیا۔
استغاثہ کے مطابق مجرم ایم سی بی سائرہ سینٹر کے برانچ منیجر گجدر آنند نے کھاتیداروں کے اکاؤنٹس سے غیرقانونی طورپر18کروڑ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرکے بینک کو نقصان پہنچایا،مجرم کے خلاف 2016 میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا،علاوہ ازیں ہائی کورٹ نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں رفاعی پلاٹوں پرغیرقانونی قبضہ کرنے اورعدالت کے حکم کے باوجود اراضی واگزار نہ کرانے پرایس پی ملیر راؤ انوار،ایس ایچ او ابراہیم حیدری،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگرکوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے فریقین کو31 جولائی کوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا،درخواست گزار یاسین نے موقف اختیار کیا کہ ابراہیم حیدری میں رفاعی پلاٹوں پر پولیس چائنا کٹنگ کرارہی ہے،عدالت کے حکم امتناع کے باوجود پولیس لینڈ مافیا کے ذریعے قبضہ کرارہی ہے،روکا جائے،ملوث افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،زمین ابراہیم حیدری میں اسپتال، اسکول اور دیگر رفاعی مقاصد کے لیے مختص کی گئی تھی۔