اسلامک گیمزمیں مایوس کن کارکردگی اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی فارغ
سید حبیب شاہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو نئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل بنادیا گیا
سید حبیب شاہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو نئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل بنادیا گیا: فوٹو: فائل
اسلامک گیمز میں مایوس کن کارکردگی کی بنا پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل شاہد السلام کوعہدے سے ہٹا تے ہوئے سید حبیب شاہ کو اسپورٹس بورڈ کا نیا ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل تعینات کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈکے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کی معطلی کے بعد معاملات کو بہتر بنانے کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں کی گئیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل خیال زاد گل کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ شاہد السلام کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے واپس اکیڈمک ونگ بھیج دیا گیا ہے۔
سید حبیب شاہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اور وجے کمار کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔