ایم اشرف ملکہ پکھراج اور خیام سرحدی کی برسیاں آج
ملکی پکھراج کو ہم سے بچھڑے9 اور ایم اشرف کو 6 برس بیت گئے، اداکار خیام سرحدی بھی آج ہی کے روزدنیا سے رخصت ہوئے تھے۔
خیام سرحدی، ملکہ پکھراج اور ایم اشرف نے اپنے اپنے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ فوٹو: فائل
آج معروف میوزک ڈائریکٹر ایم اشرف' ملکہ پکھراج اور اداکار خیام سرحدی کی برسیاں منائی جائینگی۔
پلے بیک موسیقی میں کمرشل ، پاپولر، سچوایشنل اور میلوڈی میوزک کو نیا انداز دینے والا میوزک ڈائریکٹر ایم اشرف چار فروری 2007ء کو فوت ہوئے ۔ موسیقار ایم اشرف نے شباب کیرانوی کی فلم ''سپیرن'' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، انھوں نے سب سے زیادہ کام پروڈیوسر وڈائریکٹر شباب کیرانوی کے ساتھ ہی کیا۔مرحوم نے ''سپیرن''، ''سکھ کا سپنا''، ''بلبل بغداد''، ''''ماں کے آنسو''، ''تیس مار خاں'' سمیت متعدد فلموں کا میوزک دیا۔ گلوکارہ ملکہ پکھراج نوسال قبل چار فروری 2004 ء کو 90برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ وہ 17 اکتوبر 1912ء میں جموں کشمیر کے ایک گائوں حمیر پور سدھر میں پیدا ہوئیں۔
آنکھیں کھولتے ہی ملکہ پکھراج نے اپنے اردگرد موسیقی کا ماحول دیکھا۔ گھرانے کے رواج کے مطابق انھیں تین برس کی عمر میں ہی موسیقی کی تربیت کے لیے استاد علی بخش قصوریہ جو استاد بڑے غلام علی خان کے والد تھے ٗ کے حوالے کر دیا گیا۔ 5 برس کی عمر میں ملکہ پکھراج نے رقص اور موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دلی کا رخ کیا۔ جہاں مرحومہ نے استاد مومن خان ٗ استاد مولا بخش تلونڈی اور استاد عاشق علی خان سے نرت بھائو کی تربیت حاصل کی۔